Saturday, 21 December 2024
  1.  Home/
  2. Nai Baat/
  3. Naaf Main Tail Lagane Ke Hairat Angez Fawaid

Naaf Main Tail Lagane Ke Hairat Angez Fawaid

بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو آنول نال کے ذریعے ہی خوراک ملتی ہے بلکہ اس کی تمام زندگی کا مدار اسی راستے یعنی ناف سے ہی ہوتا ہے اور جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو پھر یہ ناف اس بات کی نشانی ہے کہ اس سے قبل اس انسان کی زندگی کا مدار صرف یہی حصہ ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو ناف ماں کے پیٹ میں جسم کے تمام اعضاء اور حصوں کو طاقت و قوت دیتی رہی بلکہ اسی حصے کی خوراک سے وہ تمام اعضاء بنے اور بڑے ہوئے۔ آج بھی ہم جسم کے کسی بھی حصے کو تقویت پہنچانا چائیں تو ناف بہترین ذریعہ ہے۔ آیئے کچھ مشاہدات اور واقعات اس ضمن میں عرض کرتے ہیں۔

ایک صاحب اپنا تجربہ بیان کرتے تھے موسم سرما یا گرما میں ہونٹ پھٹ جائیں تو آپ رات کو سوتے وقت ناف میں عام سرسوں کا تیل لگانا شروع کر دیں حیرت انگیز طریقے سے آپ تندرست ہوجائیں گے۔آپ یقین جانیےکہ اگر آپ بھی ایسا کریں تو ہونٹوں کا پھٹنا ختم ہو جائے گا-اگر آپ کے ہونٹ سیاہ ہیں تو گلابی ہو جائیں گے-

ایک صاحب تشریف لائے فرمانے لگے کہ دراصل میرے ساتھ عرصہ نو سال سے ایک مرض لگی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ میں ڈپریشن کا شکار ہوں ہر ماہ تقریبا ہزاروں روپے کی ادویات خریدتا ہوں لیکن دواوں کے سہارے زندگی گزر رہی ہے سخت پریشانی ہے حالات روز بروز ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ بندہ نے انہیں عرض کیا کہ آپ اپنی مرض کی نوعیت کو دیکھ کر ایک حقیر سا نسخہ سمجھ کر اسے نظر انداز کر دیں گے لیکن اگر آپ ناف میں صبح شام معمولی تیل لگا لیں تو تین ہفتے کے بعد اس کا رزلٹ مجھے دیں موصوف دو ہفتےکے بعد ٹیلی فون پر فرمانے لگے کہ آدھی سے زیادہ مرض ختم ہو گئی ہے اور باقی مرض قابل کنڑول ہے۔

قارئین ایسے مریض جن کے دماغ میں خشکی اور سائیں سائیں ہو انہیں یہ نسخہ آزما کے دیکھنا چاہیے کچھ عرصہ استعمال شرط ہےناف میں تیل لگانا کتنا مفید ہےکچھ مشاہدات ملاحظہ فرمائیں۔ سر کی خشکی، دماغ کی خشکی، نسیان اور ضعف دماغ، آنکھوں کے آگے اندھیرہ چھا جانا اور سر کا چکرانا حتیٰ کہ بعض مریضوں کی آنکھیں پک جاتی تھی لیکن جب یہ نسخہ استعمال کیاتو ہمیشہ کے لیے فائدہ ہوا۔ ہونٹوں کا پکنا، خشکی مائل ہونا، سیاہی مائل وغیرہ کے لیے اکسیری نسخہ ہے۔ ہاتھ پاوں کا سردی کے موسم میں پھٹ جانا اور بھر بھرا ہو جانا اس تیل کے لگانےسے رفع ہو جاتا ہے تیل کا لگانا نگاہ کو تیز کرتا ہے جسم کی سستی کاہلی اور ڈھیلے پن کو دور کرتا ہے اعضائے تناسل کی کاکردگی بحال کرتا ہے-

اس سے پہلے ناف میں تیل لگانے کے بندہ بے شمار فوائد قارئین کی نظر کر چکا ہےبظاہر چھوٹا سا ٹوٹکا کتنا مفید اور موثر ہےآپ نے مطالعہ کر ہی لیا ہو گااور جیسے جیسے اس کے مزید تجربات بندہ کے پاس آ رہے ہیں بندہ قارئین کی نظر کر رہا ہے۔

ایک دفعہ دوران سفر بندہ ایک حجام کی دوکان پربیٹھا تھاایک صاحب کو دیکھاحمام سے نہانے کے بعد ناف میں تیل لگا رہے تھے۔ میں نے پوچھا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں تو کہنے لگے کہ ایسا کرنا بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے اور پھر انہوں نے مجھے ایسا کرنے کی تاکید کی۔ اس دن سے آج تک میں نے کبھی بھی ناف میں تیل لگانا نہیں چھوڑا۔ جب سے میں نے ناف میں تیل لگانا شروع کیا ہے اس دن سے اب تک مندرجہ ذیل فوائد نمودار ہوئے ہیں۔

مجھے کبھی نزلہ زکام نہیں ہوا، میری کبھی ناک بند نہیں ہوئی، مجھے کبھی گلے نہیں پڑے اور نہ ہی گلے کی سوجن نمودار ہوئی ہے۔ مجھے دماغ میں خشکی محسوس نہیں ہوئی۔ میرا سر کبھی نہیں چکرایا۔ موسمی تبدیلی کے اثرات میری ناک، کان اور گلے پر نہیں پڑے۔ میرے ہونٹ نہیں پھٹے۔ میری طبیعت ہمیشہ ہشاش بشاش رہی۔ میں نے اپنے اندر کبھی تھکن محسوس نہیں کی۔ میں نے چھتیس چھتیس گھنٹے ڈیوٹی دی ہے لیکن آج تک کبھی اپنے اندر گرانی اور کمزوری محسوس نہیں کی۔ اتنا عرصہ اور اتنی عمر بیتنے کے بعد بھی میری جوانی کی طاقت ابھی تک غالب ہے۔

جب میں نے اس کی بات سنی تو میں بہت حیران ہوا اور پھر بندہ اپنی تحقیق اور تجربے میں ایسی چیزیں اور واقعات کو کہ ناف میں تیل لگانے کی وجہ سے نمودار ہوئے بتائے۔ موصوف بہت حیران ہوئے۔

About Hakim Tariq Chugtai

Hakeem Mohammad Tariq Mahmood Chughtai is an Editor of Monthly Magazine (Ubqari), he is an author and research writer of more than 130 books, a Phd from USA in Herbal Health and was awarded presidential gold medal for his research in the field of method of treatment, a husband and a father to three children, he runs a pharmaceutical firm (Ubqari Laboratories Regd.) for medicines sold across Pakistan that are known for their authenticity.