Thursday, 16 January 2025
  1.  Home/
  2. Nai Baat/
  3. Qaarin Apni Amanat Mujh Say Le Lain

Qaarin Apni Amanat Mujh Say Le Lain

میرے سارے راز آپ کیلئے: قارئین! سارا دن دکھی لوگوں کے ساتھ ملاقات کا رابطہ اور واسطہ ہے دکھی بھی ایسے جو واقعی دکھی ہوتے ہیں اور دکھی کرجاتے ہیں۔ لیکن وہ دکھی جہاں اپنے دکھ بانٹ جاتے ہیں وہاں کچھ اپنے طبی و روحانی تجربات مشاہدات دے جاتے ہیں۔ اب یہ ہے کہ میں اپنی نسلوں کیلئے ایک ایسی ڈائری بنائوں اور کاپی بنائوں جوکہ چھوڑ جائوں۔

کان کے جملہ امراض کا مجر ب ٹوٹکہ: ایک صاحب نے اپنا تجربہ بتایا کہ کان کا درد کیسا بھی ہو اور کتنا پرانا ہو اور کتنا ہی لاعلاج ہو، ریشہ، دکھنا، کان کا بند ہونا اور کان کی کسی بھی قسم کی تکلیف ہو، حتیٰ کہ ایسے لوگ جن کے پیپ اور رعشہ کان میں اتنا پڑگیا کہ اکثر بہتا رہتا تھا، سرجری بھی کرواچکے آپریشن کے کئی مراحل سے گزر چکے لیکن کان کا رعشہ ختم نہیں ہوتا تھا اور کان کا درد ختم نہیں ہوتا تھا۔ لیموں کا رس ایک چمچ لیں اور اس میں ایک بھری ہوئی چٹکی میٹھے سوڈے کی ڈالیں گھول کر وہ ڈراپر میں ڈال کرکان میں ڈالنے سے پہلے اْس کو ہلائیں اور وہ کان میں ڈالیں، دن میں تین دفعہ تین قطرے۔ چند دن ایسا کریں چند دن یا چند ہفتے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان کا مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے اور وہ ہمیشہ کیلئے صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

ہیضہ کا آسان علاج: ہیضہ کسی بھی قسم کا ہو یہی دوائی آٹھ یا دس قطرے ہیضے والے مریض کو پلاتے رہیں ہیضہ فوراً ختم ہوجائیگا۔ یا پھر چھوٹی الائچی کے چھلکے اتار کر پانی میں ابال کر وہ پانی چمچ چمچ ہر پانچ منٹ کے بعد ہیضے کے مریض کو پلائیں سوفیصد ہیضے کا مریض تندرست ہوجائے گا۔

درویش سے ملا رعشہ کانسخہ: ایک اور نسخہ قارئین آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں جو ایسے لوگوں کیلئے جن کو رعشہ ہو سرکانپتا ہو، ہاتھ کانپتے ہوں، جسم کانپتا ہو، حتیٰ کہ ہاتھ سے نوالہ تک نہ پکڑسکتے ہوں، ہروقت طبیعت کمزور، زبان میں، چال میں، گفتگو میں لڑکھڑاہٹ، حتیٰ کہ رعشہ کا مرض اپنی انتہا تک پہنچ چکا ہو، ڈاکٹری دوائی کھانے سے وقتی طور پراس کو فائدہ ہوتا ہو، یہ نسخہ مجھے ایسے ملاایک بابا جی میرے پاس دوائی لینے تشریف لائے فرمانے لگے مجھے پچیس سال پرانا رعشہ تھا میں چلنے پڑھنے سے قاصر، ہاتھ میں گلاس پکڑنے سے قاصر، زندگی کی ہر مشکل میرے قریب تھی، میں پریشان ہو گیا، اب وہ رعشہ تو مجھے ختم ہوگیا اب میں صرف اپنے معدے کی دوائی لینے آیا ہوں۔ میں نے سوال کیا کہ وہ رعشہ کیسے ختم ہوگیا۔ فرمانے لگے ایک پرانے درویش نے مجھے ایک چیز بتائی تھی وہ میں نے استعمال کی اس سے میرا رعشہ ختم ہوگیا تو میں نے اس سے عرض کیا کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو وہ نسخہ مجھے بتادیں آپ کی برکت سے مخلوق خدا کے کئی پریشان حال لوگوں کو نفع پہنچے گا۔ فرمانے لگے ہاں میں بتائے دیتا ہوں مغزبادام تیس گرام، مغز گھیا بیس گرام، زیرہ سیاہ دس گرام، فلفل دراز پانچ گرام، مرچ سفید پانچ گرام ان تمام کو پیس کر ایک چمچ نیم گرم دودھ صبح نہار منہ اور ایک چمچ شام دودھ کے ساتھ کچھ ماہ لیں۔ یہ نسخہ ایسے لوگوں کیلئے نہایت مفید ہے جو رعشہ سے عاجز آگئے ہیں جن کا جسم کانپتا ہو، زبان لڑکھڑاتی ہو سر جھک چکا ہو، ہاتھ میں قلم یا چمچ تک نہ پکڑسکتے ہوں۔ ان کیلئے نہایت آزمودہ ہے۔

دماغی اور آنکھوں کی کمزوری کا علاج: اس کے علاوہ یہ نسخہ دماغی طاقت کیلئے یادداشت کیلئے پرانے نزلے زکام کیلئے، کیرے ریشہ بلغم کیلئے،دماغی کمزوری کیلئے یا جن کی نظر کمزور ہوچکی ہے، جن کی عینک کا نمبر بڑھ رہا ہوں، عینک ہرسال یا ہر تین مہینے کے بعد بدلتے ہیں ان کیلئے بہت مفید ہے۔ یہ فوائد مجھے بعد میں میرے مشاہدات کے بعد ملے۔ بابا جی نے مجھے صرف یہ نسخہ رعشہ کیلئے بتایا تھا۔ قارئین! یہ چھوٹا سا نسخہ اور یہ مختصر سا فارمولا اپنی نظیرآپ ہے او رنہایت فائدہ مند ہے۔ آپ کی نذر کرتا ہوں استعمال کریں۔ چند دن چند ہفتے چند مہینے آپ کو اس کے بہت خوبصورت بہترین نتائج ملیں گے۔ آج تک میں نے جس کو دیا ہو، جس کو بتایا ہو، بنا کر دیا ہواور اس کو فائدہ نہ محسوس ہوا ہو، مجھے ہرگز یادنہیں۔ نسخہ بنائیں، استعمال کریں اور فقیر کو دعائیں دیں۔ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میں ایک بہت بڑے ملک کے معروف معالج مایہ ناز کمپنی کے مالک کے پاس مہمان تھا۔ موصوف نے بہت خلوص سے مجھے کچھ تجربات دئیے۔ کچھ طبی مشاہدات دئیے اور کچھ ایسی چیزیں دیں جو ان کے بقول بہت کم لوگوں کو خبر ہے اور نہ میں کسی کو دے سکتا ہوں۔ قارئین! میرے پاس جو کچھ بھی ہے وہ آپ کا حق ہے وہ آپ کیلئے ہے اور آپ کی خدمت ہے۔ وہ آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں۔ انہوں نے حب زعفرانی کے نام سے ایک نسخہ دیا۔ لکھتے ہیں زعفران خالص ایک تولہ، اجوائن دیسی دو تولے، لہسن دیسی چھلا ہوا تین تولے، ان تمام ادویات کو لہسن دیسی کے پانی میں کھرل کرلیں جب سب چیزیں یکجان ہوجائیں گولی بننے کے قابل ہوں تو چنے کے برابر گولیاں بنائیں یا بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں۔ ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول شام عرق گائو زبان اورعرق کاسنی کیساتھ دیں اور دوپہر کو نیازبو جسے عام طور پر پبری بھی کہتے ہیں سفید زیرہ، اجوائن دیسی کی چٹنی ٹیبل سپون استعمال کرائیں اور سوتے وقت بھی۔ موصوف کہنے لگے وہ لوگ جن کی دل کی شریانیں بند ہوں، بائی پاس کیلئے واضح سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہو، دل کا ہرمرض انہیں لاحق ہو، دو قدم چل نہ سکتے ہوں سانس پھول جاتا ہو، دل ہروقت مردہ مردہ رہتا ہو، طبیعت ٹوٹی اور بھجی رہتی ہو یا ایسے لوگ جو دل کے امراض کیلئے بائی پاس یا سرجری کو ضروری سمجھتے ہوں وہ یہ دوائی کچھ عرصہ کھا کے دیکھیں۔ حتیٰ کہ جن کی شریانوں میں خون اٹک گیا ہو، شریانیں بند ہوگئیں ہوں، والو بند ہوگئے ہوں ان کیلئے یہ چٹنی اور دوائی نہایت مفید ہے۔ بہت زبردست ہے۔

گینگرین کا شافی علاج: انہوں نے ایک اور نیا انکشاف کیا فرمانے لگے شوگر کے وہ مریض جن کو گینگرین ہوگئی ہو اور گینگرین سے ان کے پائوں کٹنے کے قابل ہوگئے ہوں۔ معالجین نے کہہ دیا ہو کہ یہ پائوں ہر حالت میں کٹیں گے یا جسم کا وہ حصہ کٹے گا۔ ان کیلئے یہ چٹنی اور دوائی بہت مفید ہے اور نیازبو کے پتوں کوکوٹ کر صبح شام ان زخموں پر باندھیں، زخم صاف ہوگا، پیپ ختم ہوگی، انفیکشن ختم ہوگا اور ہمیشہ کیلئے زخم بھرجائے گا حتیٰ کہ نشان تک باقی نہ رہے گا۔ لیجئے قارئین! ایک اور تحفہ اور بینظیرتحفہ جو کہ آپ کی خدمت میں نذر کرتا ہوں ہوا یہ کہ ایک بوڑھی خاتون اکثر اپنے گھر بھر کے علاج معالجے کیلئے آتی رہتی ہیں اب بھی آرہی ہیں۔ ایک دفعہ فرمانے لگیں کہ ہمارے نانا ایک دوائی بنا کر لوگوں کو دیا کرتے تھے لوگ دور دور سے وہ دوائی لینے آتے تھے اور جس کو بھی دیا اس کو خوب فائدہ ہوا میں نے پوچھا کہ وہ دوائی مجھے بھی بتادیں۔ فرمانے لگیں وہ دوائی دراصل کان کے امراض کیلئے اور کان کی خارش کیلئے تھی اور میرے نانا تو کان کی خارش کیلئے دیتے تھے لیکن وہ بوڑھی خاتون بتانے لگی میں نے تو اس کو عام خارش کیلئے بھی بہت استعمال کیا اور جس کو بھی دیا اس کو بہت فائدہ ہوا۔

ترتیب و طریقہ استقبال: اس کا نسخہ یوں بتایا۔ تیل سرسوں میٹھا آدھا پائو، بورک ایسڈ تین تولہ، کاربالک ایسڈ 5 گرام۔ تیل گرم کرکے اس میں بورک ڈال کر خوب گھوٹیں ٹھنڈا ہونے پرکاربالک ڈال کر مزید گھوٹیں دوائی تیار ہے۔ جب بھی استعمال کریں ہلا کر استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔ کان میں چند قطرے صبح، دوپہر شام ڈالیں یا اس کو جسم پر مالش کریں۔ ہر قسم کے کان کے مرض مثلاً دکھن، درد، ریشہ، کان کا بہنا نہایت موثر اور مفید دوا ہے اور جسم پر خارش ہو تو اس کیلئے ایک لاجواب تحفہ ہے۔

About Hakim Tariq Chugtai

Hakeem Mohammad Tariq Mahmood Chughtai is an Editor of Monthly Magazine (Ubqari), he is an author and research writer of more than 130 books, a Phd from USA in Herbal Health and was awarded presidential gold medal for his research in the field of method of treatment, a husband and a father to three children, he runs a pharmaceutical firm (Ubqari Laboratories Regd.) for medicines sold across Pakistan that are known for their authenticity.