Friday, 10 January 2025
  1.  Home/
  2. Guest/
  3. Ridley Scott

Ridley Scott

اتوار کا دن ہو آپ نیند سے جاگیں، اخبار کھول کر پڑھنا شروع کریں اور کچھ پڑھتے پڑھتے آپ کے منہ سے بے ساختہ ہنسی نکلے، ساتھ میں واہ تو وہ کتنا خوبصورت لحمہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ ہنسی اور واہ بھی اس دن نکلے جب اتوار ہو جو مجھے پسند نہیں تو اس کا ذائقہ دوبالا جاتا ہے۔

مجھے جمعہ اور ہفتہ پسند ہیں۔

انگریزی اخبار The Nation نے حال ہی میں نیویارک ٹائمز ساتھ ایک معاہدے کے تحت ویک اینڈ پر ان کے کچھ اہم مضامین، تبصرے، لٹریچر، آرٹ اور فلموں بارے صحفات کا میگزین ہفتہ اور اتوار کے روز اپنے اخبار ساتھ دینا شروع کیا ہے اور اب میں نے نیشن کو ریگولر پڑھنا شروع کیا ہے۔ بلکہ کئی مضامین اتنے مزیدار اور دلچسپ ہوتے ہیں کہ میں محفوظ کر لیتا ہوں۔

آج ویک ایند میگزین میں میرے پسندیدہ فلم ڈائریکٹر رڈلی سکاٹ کا ایک مختصر انٹرویو تھا۔ رڈلی سکاٹ نے ہی بلاک بسٹر فلم Gladiator بنائی تھی جس میں رسل کرو ہیرو تھا۔ اس فلم نے ریکارڈ توڑے تھے۔ مزے کی بات ہے کل رات ہی میں Paramount پر یہی فلم دیکھ رہا تھا۔ Gladiator اور Braveheart ان چند فلموں میں سے دو ہیں جنہیں اگر جھوٹ نہ سمجھا جائے تو شاید بارہ دفعہ سے بھی زائد دفعہ دیکھی ہوں گی۔ جیسے کہا کل رات یہ فلم پھر دیکھ کر سویا ہوں تو اب صبح کے اخبار میں اس کے ڈائریکٹر کا انٹرویو سامنے رکھا تھا۔

اس کا انٹرویو اس کی نئی Gladiator 2 کے حوالے سے تھا جو اس نے چوبیس سال بعد بنائی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے اس نے Napoleon بنائی تھی جو Apple پر دیکھی۔ وہ بھی کمال فلم ہے۔

خیر یہ نئی Gladiator 2 فلم کچھ متاثر نہیں کرسکی کہ شاید پہلی فلم کے مقابلے پر نہیں تھی یا رسل کرو کا امیج اس کردار میں اتنا طاقتور تھا کہ چوبیس سال بعد بھی وہ سحر نہیں ٹوٹا۔

خیر اس انٹرویو میں اس سے پوچھا گیا کیا وہ اب ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا ہے۔ اب تو اس کی عمر 86 برس ہے۔

(ویسے کل تیس نومبر کو اس کی سالگرہ تھی۔ اب وہ ستاسی برس کا ہوگیا ہے).

سکاٹ فوراََ بولا ریٹائرمنٹ کا سوچنا ہی crazy ہے۔ میں جو کچھ کرتا ہوں مجھے اس میں تفریح ملتی ہے۔ یہ ریٹائرمنٹ کیا ہوتی ہے؟ میں دو نئی فلموں پر کام کررہا ہوں۔

اس پر انٹرویو کرنے والے نے اچانک پوچھا یاد آیا آپ کی ماں بھی تو نوے برس سے زیادہ زندہ رہی تھی؟

رڈلی سکاٹ نے قہقہ لگایا۔ جی۔ میری اماں نے تو کہا تھا اتنا لمبا جینا بھی ایک عدد مضحکہ خیز کام ہے۔ یہ کہہ کر وہ میرے ہاتھوں میں مر گئی تھی۔

Isnt that great?

About Rauf Klasra

Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.