Thursday, 09 January 2025
  1.  Home/
  2. Guest/
  3. Telon Group Ki Muahida Shikni

Telon Group Ki Muahida Shikni

آج جمعرات 13 جون کی صبح پیمرا نے ٹیلن گروپ کے قیصر بریار، سلیم بریار اور دیگر کو اسلام آباد آفس میں سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ یہ کاروائی میری مارچ میں فائل کی گئی پیٹیشن پر کی جارہی ہے۔ کونسل آف کمپلینٹ اس کی سماعت کرے گی۔

میں نے بریاروں کے خلاف اس پیٹشن میں کہا تھا کہ سیالکوٹ کی بریار فیملی نے میرے ساتھ تین تحریری اور زبانی معاہدے کرکے توڑے اور میرے واجبات اور دیگر مراعات کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ وہ دو سال تک میرا ترلہ کرتے رہے کہ چینل جوائن کروں۔ میں مزاحمت کرتا رہا اور آخر میری شرائط پر معاہدہ ہوا۔

جونہی میں نے جوائن کیا اور کچھ اور اچھے لوگ بھی دیکھا دیکھی اس چینل کا حصہ بنے اور چینل کا کچھ نام بنا اور چل پڑا تو دو ماہ بعد ہی ان لوگوں نے پہلے ہی منصوبے کے تحت لوگوں کو چینل سے برطرف کرنا شروع کرکے لوگوں کے کیرئیر تباہ کیے۔ اب وہ چینل بیچ کر پتلی گلی سے نکل گئے ہیں۔

پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹ کے سامنے کیس ہے کہ کیسے پروفینشل لوگوں کو دوسرے چینلز سے صرف اس لیے توڑ کر لایا گیا کہ چینل کو بعد میں کروڑں روپوں میں بیچا جائے اور ورکرز کو ذہنی اور مالی اور پروفینشل تکلیف سے گزارا۔

ٹیلن گروپ کے لوگ جنہیں نکالا گیا اور انہیں ایک ایک ماہ کا نوٹس دے کر برطرف کیا گیا وہ بھی اپنا حق لینا چاہیں تو میری طرح آگے بڑھیں۔ یہ کوئی کنڑیکٹ نہیں تھا کہ تین سال کا کنٹریکٹ دے کر ایک ماہ کے نوٹس پر دو ماہ بعد برطرف کرنا شروع کر دیا۔ ٹیلن گروپ کو ان تمام ورکرز کو ان کے پورے دو دو سال یا تین تین سال کنٹریکٹ کی پوری مدت کے پیسے دینے چاہیے تھا۔

ٹیلن گروپ کا یہ کہنا ہمارا کنٹریکٹ تحت ایک ماہ نوٹس تھا کوئی تک نہیں بنتا کہ اگلے ماہ نکال دیں۔ بہرحال ٹیلن کے جن لوگوں کو پہلے برطرف کیا گیا یا اب کیا جارہا ہے وہ خاموش رہیں گے تو وہ ظالم کا ساتھ خود دے رہے ہیں۔ وہ مظلوم نہیں ہیں وہ پیمرا اور عدالتوں میں قیصر بریار، یوسف بیگ مرزا، فہد جاوید اور سلیم بربار پر مقدمے کرائیں اور فالو کریں جیسے میں کررہا ہوں۔ 

آپ کے گھر بیٹھ کر رونے دھونے سے ان سیٹھوں کو کوئی فرق نہیں پڑنا جنہوں نے سب ورکرز کو ایک پلاٹ کی طرح بیچ دیا اور کروڑں کما کر نکل گئے۔ ان سب پر عدالتوں اور پیمرا میں مقدمے درج کرائیں۔ مستقبل اور کیرئر تباہ کرانے، آپ کو مالی نقصان اور ذہنی تکلیف دی ہے۔ انہیں بھی ذہنی اور مالی تکلیف دیں۔ انہیں بھی سکون نہ کرنے دیں۔

بہرحال آپ کریں یا نہ کریں میں نے بریار، یوسف بیگ مرزا پر پانچ مقدمےمختلف فورمز پر کرائے ہیں اور سب کو فالو کررہا ہوں۔ یہ نہیں ہوسکتا کوئی سیٹھ سیالکوٹ سے بزنس منصوبہ بنائے اور ہم سب صحافیوں کا کیرئر خراب کرکے قہقے لگاتا کروڑں کا چینل بیچ کر چین کی نیند سوئے۔

آج قیصر بریار/ سلیم بریار نے پیمرا میں پیش ہونا ہے۔

About Rauf Klasra

Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.