Friday, 22 November 2024
  1.  Home/
  2. Guest/
  3. Ab Sunni Ittehad Se Nikah?

Ab Sunni Ittehad Se Nikah?

ایک دلہن کی اپنے نکاح کے موقع پر ہنسی نکل گئی، باراتیوں کوپریشان دیکھ کر رشتہ کرانے والے میراثی نے کہا "پریشان نہ ہوں یہ اپنے ہر نکاح پر ہنس دیتی ہے "۔۔ البتہ انتشار بیگم اپنے ہر نئے نکاح پر پٹ سیاپا ڈال کر بیٹھ جاتی ہے۔ اس مرتبہ سنی اتحاد سے نکاح پر باراتیوں کی ہنسی تو بنتی ہے۔ پریشان نہ ہوں تحریک انتشار کا ہر الیکشن پر رونا پیٹنا پرانا ڈرامہ ہے۔ 2013ء کے الیکشن پر بھی 35 پنکچرز کا رونا روتے تھے۔

2018ء کے الیکشن پر بھی روتے تھے کہ "ابو جی" نے اکثریت نہیں دلائی۔ 2024ء پر بھی فارم 47 کا پٹ سیاپا ڈال رکھا ہے۔ انتشار پھیلانا تحریک انتشار کی عادت بن چکا ہے۔ جو الیکشن 1018ء میں غلط تھا 2024ء میں بھی غلط ہے۔ اگر 2018ء میں شفاف تھا تو 2024ء میں بھی شفاف ہے۔ جس نے 2018ء میں کرسی پر بٹھایا تھا پھر 2024ء کی کرسی کیوں کر دھاندلی ہوگئی ؟ اگر 2018ء میں کرسی دھاندلی تھی تو پھر 2024ء کی کرسی بھی دھاندلی ہے۔ مگر یہ کیا منافقت ہے تیرا کتا "شیرو "مخالف کا کتا " کتا "؟ لیڈر تحریک انتشار کو اگر مقبولیت کا ووٹ ملا ہوتا تو 2013ء میں کیوں ہارتا؟

مقبولیت سر چڑھ کر بول رہی ہوتی تو 2018ء میں بیساکھیاں کیوں مہیا کرنا پڑتیں؟ 2024ء میں بھی مقبولیت کوووٹ نہیں ملا، نو مئی کے غصے کو ووٹ ملا ہے۔ منافقت اور لوٹا ازم تحریک انتشار کا بین الاقوامی برانڈ ہے۔ پی ٹی آئی میں جو لوگ شامل ہو جائیں وہ مومن جو حکومت میں شامل نعوذباللہ منافق؟ تحریک انتشار کی شاندانہ گلزار نے کہا کہ جب حضرت عمر فاروق رض کے بہنوئی نے قرآن مجید سن کر اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے اسے معاف کر دیا۔

شاندانہ کا یہ مثال دینے کا مقصد یہ کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں اْن کے گناہ اور جرائم ویسے ہی معاف کر دیے جاتے ہیں جیسے کافروں کو بھی معاف کر دیا جاتا تھا۔ اسی طرح اب محمود اْچک زئی کو بھی نیا باپ بنا لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے مرشد پرویز الٰہی کو پنجاب کا بڑا ڈاکو کہتا تھا لیکن جب اْس نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تو اْس کا جرم معاف ہوگیا؟

گزشتہ دورِ حکومت میں ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے پہلے قاتل جماعت کہتا تھا لیکن پھر انہیں بھی کلین چٹ دے دی گئی؟ مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل اور فضلو کہتے نہیں تھکتاتھا لیکن جب اس نے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھایا تو اسے بھی باپ بنا لیا؟ اب محمود اْچک زئی نے اپنی تقریر میں ریاست مخالف پی ٹی آئی کے بیانیے پر بات کی تواسے بھی باپ بنانے کا فیصلہ کر لیا؟ یعنی جو لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت کر لیں ان کی نعوذ با اللہ صحابہ کرام سے تشبیح؟ انتخابات میں شکست کے بعد نئی پارلیمان کے قیام کو دیکھ کر دکھ اور صدمے کی کیفیت میں مبتلا تحریک انتشار کی مت ماری گئی ہے۔ کل تک تحریک انتشار کا موقف تھا کہ ہم اپوزیشن سے کیا بات کریں کہ یہ تو اپنے کیسز ختم کرنے کی شرط رکھتے ہیں۔

آج خود بھی وہی صورتحال بنانے کی کوشش میں ہیں کہ کسی طرح حکومت کو گھیر کر این آر او لے لیا جائے۔ پہلے انتخابات میں دھاندلی کا ڈرامہ رچاتے رہے۔ پھر اسی پارلیمان کو قبول بھی کر لیا اور مرشد کو رہا کروانے کیلئے قرار داد بھی پیش کردی۔ جب اس پر سنوائی ہوتی نظر نہ آئی تو گولڈ سمتھ اور بھارت کی مدد سے پلڈاٹ سے انتخابی نتائج دھندلا دکھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کیمطابق تو انتخاب کے دن لڑائیاں اور دنگے فساد ہوئے جبکہ حقیقت تو تمام چینلز بار بار لائیو دکھاتے رہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پرامن تھے۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کیمطابق ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حقائق تو ووٹرز خود رپورٹرز کو بتا رہے تھے کہ ہمیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کسی مشکل اور تردد کا سامنا نہیں ہوا۔ دراصل بے انصافیوں نے انتخابی دن کی شام سے طے شدہ منصوبے کے مطابق نتائج کو متنازع بنانے کا سلسلہ حتمی نتائج جاری ہونے سے پہلے شروع کر دیا تھا۔ پراپیگنڈا پر مبنی مہم سے سوشل میڈیا پر آزاد امیدواروں کو جیتتا ہوا دکھایا لیکن جب حقیقی اور حتمی نتائج سامنے آئے تو حسب عادت اس نکاح پر بھی رو دی۔ اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انتشارنے فنڈز دے کر این جی او سے بھی خودساختہ رپورٹیں شائع کروانا شروع کر دی ہیں۔

2018ء کو مقبولیت کی ڈولی بیساکھیوں پر اٹھائی گئی اور 2024ء کو مقبولیت کی ڈولی بانجھ "سنی اتحاد"کے کاندھوں نے اٹھا لی ہے۔ سنی اتحاد سے نکاح پر بھی عدت یافتہ دلہن رو رہی ہے۔ "ابو جی" کی لاڈلی انتشار کا سنی اتحاد سے نکاح پر رونا تو بنتا ہے۔