Sunday, 12 January 2025
  1.  Home/
  2. Guest/
  3. Ghaddar Ki Beti Bhaag Gayi

Ghaddar Ki Beti Bhaag Gayi

بے شک اللہ حق ہے۔ آج بنگالیوں کی آنکھیں کھلنا شروع ہوگئیں، جس شخص کے سحر میں آ کر انہوں نے ملک کو دولخت کیا آج اپنے ہاتھوں سے اس کا مجسمہ توڑ رہے ہیں۔ جس کسی نے بھی اس ملک خداداد پاکستان اور اس کی طاقت افواج پاکستان کا نقصان سوچا اس کا انجام دردناک رہا۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستانی قوم دور حاضر کے شیخ مجیب کو جوتے مارے گی اور اپنی قسمت کو کوسے گی۔

بنگلہ دیش میں سیاسی ہلچل اور بحران کے بعد پاکستان کی انتشاری جماعت کے رہنما ذرائع ابلاغ پر اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے پھر یوٹرن لے رہے ہیں جو اس جماعت اور اس کے بانی کا خاصہ ہے- سب کو یاد ہوگا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل اسی جماعت کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ اور اس کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے غدار وطن شیخ مجیب الرحمان کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا تھا- شیخ مجیب الرحمان کی پاکستانی فوج کی اعلی قیادت کے ساتھ تصاویر لگا کر غداری اور حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹس بانٹے جا رہے تھے۔

اسی جماعت کو بانی پی ٹی آئی اور اس کے رہنما عوام کی طاقت قرار دے رہے تھے مگر آج جب بنگلہ دیش کے عوام نے اپنی اصل طاقت دکھائی اور ایک غدار کی بیٹی کو معصوم لوگوں کا قتل عام کرنے پر نہ صرف وزارت عظمیٰ چھوڑنے پر مجبور کیا بلکہ شیخ مجیب کے بت بھی توڑے تو یہ اعلان تھا کہ مشرقی پاکستان کا اصل غدار کون تھا؟ بنگلہ دیشی عوام کی جانب سے شیخ مجیب اور اس کی بیٹی کو غدار قرار دیے جانے کے بعد اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے انتشاری ذہینت کی پیداوار جماعت کے رہنما اب یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب عوام کی طاقت سامنے آتی ہے تو حال یہ ہوتا ہے جیسا حسینہ واجد کا ہوا- حالانکہ اس حسینہ واجد کا غدار وطن والد شیخ مجیب الرحمان کل تک بانی انتشار کا ہیرو تھا اور اس کو آئیڈیل بنا کر پاکستان میں نفرت اور تقسیم کا بیج بو رہا تھا مگر آج جس طرح اس جماعت اور اس کے بانی نے یوٹرن لیا ہے اس کی بھی مثال کم ہی ملتی ہے۔

بانی انتشار کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ عوامی طاقت محب وطن لوگوں کے ساتھ نکلتی ہے، غداروں اور 9 مئی والوں کے ساتھ کبھی باہر نہیں نکلتی۔ جس وقت یہ 1971ء کے حوالے سے منفی بیانیہ لیکر چل رہے تھے تو پورے ملک کے عوام کی جانب سے ان پر لعن طعن کی گئی تھی۔ ان کے اس عمل کو غداری سے تعبیر کیا تھا۔

آج جو انتشاری رہنما ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر بنگلہ دیش کی صورتحال کا اپنے ملک سے موزانہ کرکے جو بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں دراصل اپنی شرمندگی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس بیانیہ کو لیکر انتشاری چل رہے تھے کہ شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس بیانیے کو تو آج 49 سال بعد بنگلہ دیش کے غیور عوام نے دفن کردیا ہے۔ جیسا انجام شیخ مجیب الرحمان کے بیانیے کا ہوا ہے وہی انجام بانی انتشار کا ہونے جا رہا ہے، یہ جو بیانیہ بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ عوام باہر نکلیں تو عوام کبھی بھی آپ کے کہنے پر باہر نہیں نکلیں گے کیونکہ باشعور عوام 9 مئی کے وطن دشمن بیانیے کو مسترد کرچکے ہیں۔

مشرقی حسینہ تو بھاگ گئی، مغربی ہینڈ سم بھی سلاخیں توڑنے کے لئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگانے لگا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نو مئی سے متعلق پاک فوج کا بیان ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ9 مئی کے حوالے سے مخصوص سیاسی ٹولا جب تک صدقِ دل سے معافی نہیں مانگ لیتا تب تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مافیا کو تکلیف ہے کہ پاک فوج اور عوام مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، مافیاز عوام کو غربت میں ڈال کر ان کا استحصال کرنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمن عناصر غزہ، فلسطین اور کشمیر میں استحصال پر خاموش ہیں، پاکستان میں انتشار پھیلانے میں ان کوفائدے ہیں مگر پاک فوج اور عوام ان دشمن عناصر سے بخوبی واقف ہیں۔۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے گذشتہ ایک ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج کے بعد پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ ملک چھوڑ کر بھارت بھاگ گئی ہے۔

جولائی میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والی طلبہ کی تحریک میں اب تک مجموعی طور پر 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

شیخ حسینہ کے استعفے کے بعد ملک کی فوج کے سربراہ نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کی جائے گی جس کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، ہم ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل کی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ، غدار مجیب الرحمان کی بیٹی کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دیدی گئی یعنی پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔ دشمن نے غداروں کی مدد سے پاکستان کو دو لخت کیا مگر آج پاکستان کے بزرگوں کی قربانیوں کا لہو رنگ لایا اور حق کا بول بالا ہوا۔ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے والے ننگے ہوئے۔ پاکستان میں آج بھی غدار دشمن سے مل کر نعوذ باللہ پاکستان کے تین ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں مگر پاک فوج کا عزم اور عوام کی سیسہ پلائی دیوار کے سامنے آج کے مجیب الرحمان اور شر پسند ٹولے ڈھیر ہو رہے ہیں۔