Wednesday, 15 January 2025
  1.  Home/
  2. Guest/
  3. Hum Bilkul Ghulam Nahi

Hum Bilkul Ghulam Nahi

کالم نگار سمیع اللہ ملک صاحب نے کیا عمدہ باتیں لکھیں کہ عمران خان کا آج کل "ہم کوئی غلام ہیں " ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے اس ویڈیو کو بار بار چلایا جا رہا ہے اور یہ صرف اور صرف جذباتی عوام کے لیے کیا جا رہا ہے کہ ان کے جذبات کو ابھار کر اپنے مقاصد اور فوائد حاصل کیے جائیں

"خان صاحب سے ایک سوال پوچھنا ہے؟"

جب آپ نے انڈیا کو سلامتی کونسل میں ووٹ دیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ"ہم کوئی غلام ہیں "

عمران خان صاحب جب آپ کلبھوشن کے لئے صدارتی آرڈیننس لے کے آئے کلبھوشن کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ"ہم کوئی غلام ہیں "

مودی نے دھمکی لگائی اور آپ نے پاکستان پر حملہ کرنے والے انڈین پائلٹ ابھی نندن کو دوسرے ہی دن پروٹوکول دے کر انڈیا کے حوالے کردیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا "ہم کوئی غلام ہیں "

انڈیا کے چار جاسوس جو پاکستان میں کی جیلوں میں قید تھے عمران خان صاحب جب آپ نے ان کو انڈین فورسز کے حوالے کیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا"ہم کوئی غلام ہیں "جو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کرنے والے عناصر کو چھوڑ دیں۔

انڈیا آپ کی مرضی سے کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے کشمیر کو ہڑپ کر گیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ"ہم کوئی غلام ہیں "جو کشمیر آپ کو دیں۔

کسی ملک کی حدود کراس کرتے ہیں تو پاسپورٹ اور ویزا دیکھنا پڑتا ہے لیکن آپ نے انڈین لوگوں کو بغیر پاسپورٹ بغیر ویزے پاکستان میں آنے کی اجازت دی"ہم کوئی غلام ہیں "اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا: عمران خان صاحب آپ کے وزیر صحت ظفر مرزا نے آپ کی اجازت سے انڈیا سے انتہائی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات منگوا کر پاکستانی عوام کو کھلا دیں اربوں روپے کمائے اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا"ہم کوئی غلام ہیں "جو انڈیا کی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات کھائیں۔

چین نے ایران کے ذریعے انڈیا کا افغانستان جانے کا راستہ بند کیا، انڈیا نے آپ سے راستہ مانگا آپ نے اسی دن انڈیا کو افغانستان جانے کا راستہ دیا حالانکہ اس دن یوم سیاہ کشمیر بھی تھا اس دن آپ نے کیوں نہیں کہا"ہم کوئی غلام ہیں "

چین کے ساتھ کیے گئے معاہدے اور سی کے پیک نقشے آپ نے آئی ایم ایف اور امریکہ کے حوالے کیے اس دن آپ نے کیوں نہیں کہاکہ"ہم کوئی غلام ہیں "

جو اپنے معاہدے اور اپنے ملک کے نقشے آپ کو دیں ساری قوم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے نہ کریں ہم آئی ایم ایف کے غلام ہو جائیں گے لیکن آپ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا آئی ایم ایف کا گورنر اسٹیٹ بینک لگایا، خان صاحب آپ نے اس دن آئی ایم ایف کو کیوں نہیں کہا کہ"ہم کوئی غلام ہیں "جو اسٹیٹ بینک آپ کے حوالے کریں گے اور آپ کا گورنر اسٹیٹ بینک پر لگائیں۔

عمران خان صاحب! آپ نے نے بجلی اور گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائیں آپ نے اس دن کیوں نہیں آئی ایم ایف سے کہاکہ"ہم کوئی غلام ہیں " جو آپ کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمت بڑھائیں۔

عمران خان صاحب آپ کے دور حکومت میں اسرائیلی طیارہ سات گھنٹے پاکستانی ایئرپورٹ پر کھڑا رہا عوام آپ سے پوچھتے رہے لیکن آپ نے کچھ نہیں بتایا کیا آپ "اسرائیل کے غلام" تھے۔

امریکی فوجیوں نے بغیر ویزا بغیر پاسپورٹ بمع یونیفارم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قیام کیا کیا ہم "امریکہ کے غلام" تھے ترکی اور ملائیشیا نے آپ کے کہنے پر ایک اسلامی کانفرنس کااہتمام کیا لیکن سعودی عرب کے روکنے پر آپ وہاں نہ گئے کیاہم"سعودی عرب کے غلام" تھے

عمران خان آجکل غلامی کے طعنے مار رہے ہیں اور خود داری کا لیکچر دے رہے ہیں، خان صاحب آپ نے ساری عمر مانگا ہے اور مانگنے والا ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے

آپ آئی ایم ایف کے غلام بنے امریکہ کے غلام بنے اور آج جب آپ کی حکومت نہیں رہی تو آپ کہتے ہیں "ہم کوئی غلام ہیں "

یہ کام آپ حکومت میں رہ کر کرتے۔ آج حکومت سے جانے کے بعد آپ خود داری کے درس دے رہے ہیں جو تحفے میں ملنے والی گھڑی اور ہار بیچ دے کیا وہ خود دار ہوگا۔

جو بندہ چند کروڑ کی خاطر گھڑی بیچ کر ملک قوم کی عزت کو داؤ پر لگا دے وہ کبھی خودار نہیں ہو سکتا۔ عمران خان صاحب مانگنے والا اور چور کبھی خود دار نہیں ہو سکتا۔ مذہبی ہوں یا سیاسی جماعتیں جب کچھ پلے نہ ہو تو امریکہ پر ڈال دو۔ امریکی کارڈ بڑا پاور فل ہے جناب۔ سوچیں امریکہ نہ ہوتا تو اپنی نا اہلیوں کا ذمہ دار یہ بیچارے کس کو ٹھہراتے؟ اپنی فوج کو بدنام کر کے دشمنوں کو خوش کرنے سے زیادہ گھنائونی سازش کیا ہو گی؟

یہاں تو یہی پاک فوج ہے، آپ بھارت اور امریکہ کی فوج مسلط کرنا چاہتے ہیں؟ فحاشی سے بڑی سازش کیا ہوگی نسلیں تباہ ہو رہی ہیں مگر کرسی کی خاطر ایک دوجے کو ننگا کرنے پر تلے ہیں۔ بیرون ملک بیٹھے عاشقان تبدیلی تماشبین بیرونی پاسپورٹ جلائیں اور فوج مخالف پوسٹس ملک میں آکر لگائیں۔ بزدل منافق تماشبین ممی ڈیڈی عیاشی بھی کر رہے ہیں اور باہر بیٹھ کر وطن عزیز کے خلاف غداری بھی کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کیخلاف سازش قرار دے دیا۔ درست مگر اپنی بھتیجی کی شعلہ بیانی کو بھی کنٹرول کریں۔