Monday, 23 December 2024
  1.  Home/
  2. Guest/
  3. Kamzor Lamhe Sab Par Atay Hain

Kamzor Lamhe Sab Par Atay Hain

کل رات بھارتی ادکار گووندا کا انٹرویو دیکھ رہا تھا۔ گووندہ نے پہلی دفعہ فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون ساتھ اپنے اختلافات پر خاموشی توڑی جس کے ساتھ اس نے سترہ فلمیں کی تھیں۔ اس سے پہلےگووندا بارے کہا جاتا تھا اس نے اپنا کیرئر اس لیے تباہ کیا تھا کہ وہ وقت پر سیٹ پر نہیں پہنچتا تھا۔ دماغ خراب ہوگیا تھا۔ دھیرے دھیرے پروڈیوسرز نے اسے فلموں میں لینا بند کیا اور ایک وقت وہ بھی آیا جب اس کے پاس کوئی فلم نہ تھی۔ وجہ وہی تھی کہ وہ اپنی عادت نہ بدل سکا لیکن خالی ہاتھ رہنا پسند کیا۔

ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون ساتھ اس نے سترہ فلمیں کیں لیکن پھر تعلقات ایسے خراب ہوئے کہ بات چیت تک نہ رہی۔

اب گووندا کا کہنا ہے اس کی تعلقات خراب ہونے وجہ یہ تھی کہ اس کا سیکرٹری دراصل ڈیوڈ کو ملنے گیا۔ اس سے گووندا بارے گفتگو شروع ہوئی تو ڈیوڈ نے کچھ ایسی بات کہہ دی جو مناسب نہ تھی۔ پھر شاید اسے ایک گالی بھی دی۔ گووندا کے بقول جب اس کا سیکرٹری اور ڈیوڈ گفتگو کررہے تھے تو وہ دور کہیں بیٹھ کر ان دونوں کی گفتگو سب سن رہا تھا۔

اب دو باتیں ہوسکتی ہیں کہ گوندا دور بیٹھ کر کیسے سن سکتا تھا؟ یا تو سیکرٹری نے گووندا کا نمبر ملا کر فون آن رہنے دیا اور اسے گفتگو سننے کا موقع دیا جس کا ڈیوڈ کو علم نہ تھا۔ یا پھر سیکرٹری نے وہ گفتگو ٹیپ کرکے گووندا کو سنائی تھی اور یوں دو دوستوں کے درمیان عمر بھر کے لیے تعلقات ختم ہوئے۔

اب اس پر سوال دو لوگوں پر اٹھتے ہیں۔ ایک گووندا کہ اس نے یہ سب کچھ سننے کے لیے پلان کیا اور محنت کی اور اپنے تعلقات خراب کیے اور ہمیشہ کے لیے اپنے لیے ایک دکھ پیدا کیا۔ اپنا دل جلایا۔

آج تک گووندہ کو دکھ ہے کہ اس بارے ایسی گفتگو ہوئی۔ دوسرا ذمہ دار سیکرٹری ہے جس نے دوستوں درمیان باہمی ناراضی کو مزید ہوا دے کر ہمیشہ کے لیے دور کر دیا۔

اس لیے ہمارے مذہب میں بھی ہے کہ کسی کی ٹوہ میں نہ رہو۔ غیبت نہ کرو۔ دوسروں بارے تجسس کا شکار نہ ہوں۔ جن باتوں کا علم نہیں ہے انہیں جاننے کی کوشش نہ کریں۔

گووندا نے ٹھوہ لگائی تو دکھ اٹھایا۔ ڈیوڈ دھون نے غیبت کی اور ایک دوست کھو دیا۔

فرشتہ کوئی نہیں۔ نہ ہم اور نہ ہی ہمارے دوست۔ سب کو انسان ہونے کا شک کا فائدہ دیں۔ کمزور لحمے سب پر آتے ہیں۔ آپ دکھوں کو خود ڈھونڈے نہ جائیں۔ یہ دکھ ویسے ہی آپ کے پاس چل کر آتے ہیں۔ آپ مزید کیوں اکھٹے کررہے ہیں؟

About Rauf Klasra

Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.